Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فیصل آباد شہر پاک سعودیہ تعلقات کی مضبوطی کی اہم مثال ہے

فیصل آباد شہر پاک سعودیہ تعلقات کی مضبوطی کی اہم مثال ہے
February 16, 2019
فیصل آباد ( 92 نیوز)پاکستان اور برادر ملک سعودی عرب کے تعلقات انتہائی مضبوط ہیں جس کی ایک مثال شہر فیصل آباد بھی ہے، جس کا نام بیالیس سال قبل لائل پور سے تبدیل کرکے سعودی عرب کے مرحوم بادشاہ شاہ فیصل کے نام پر رکھا گیا تھا ،  اس شہر کے باسی بھی سعودی ولی عہد کے قدردان ہیں۔ پاک سعودیہ تعلقات جہاں تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں وہیں ان ممالک کی دوستی پہلے سے بھی مضبوط رشتوں میں بندھی ہوئی ہے جس کی ایک مثال ملک کے تیسرے بڑے شہر لائل پور کا نام تبدیل کرکے سعودی بادشاہ شاہ فیصل کے نام پر فیصل آباد رکھا گیا، جس کی کہانی شہری یوں بیان کرتے ہیں۔ یکم ستمبر 1977ء سے لائل پور کا نام فیصل آباد لکھا اور پڑھا جانے لگا ، جذبہ خیر سگالی کے اس مظاہرے پر دونوں ممالک کی دوستی مزید مضبوط ہوئی اور سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان سے دوستی کا بھرپور رشتہ نبھایا۔ شہریوں کو پاک سعودیہ اچھے تعلقات کا ادراک ہے ، اسی لئے تو سعودی مہمان کو دل و جان سے خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔ شہر کے باسی دعا گو ہیں کہ دونوں برادر ممالک کے تعلقات چٹان کی طرح مضبوط رہیں اور اس دوستی کو کبھی اندیشہ زوال نہ ہو۔