Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فیصل آباد: ریٹائرڈ پروفیسرمحمود علیم کے دونوں قاتل گرفتار

فیصل آباد: ریٹائرڈ پروفیسرمحمود علیم کے دونوں قاتل گرفتار
July 29, 2017

فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد میں الائیڈ ہسپتال کے ریٹائرڈ پروفیسر محمود علیم کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، پولیس نے دونوں قاتلوں کو گرفتار کرکے اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔

تفصیلا تکےمطابق فیصل آباد میں پروفیسر ڈاکٹر محمود علیم کے قتل کا سراغ مل گیا اور پولیس نے دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ قاتلوں میں ڈاکٹر محمود علیم کے بیٹے کا سابق سسر میاں عرفان اور اس کا ساتھی امان اللہ شامل ہے۔ ملزم نے بیٹی کو طلاق دینے کی رنجش پر تین روز قبل مقتول کو گولیوں کا نشانہ بنایا تھا۔ ایس ایس پی آپریشن رانا معصوم نے ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان نے گلبرگ سے مقتول کا تعاقب کیا اور اکبر آباد موڑ پہنچنے پرفائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا سی سی ٹی وی فوٹیج اور شواہد کی روشنی میں پولیس ملزمان تک پہنچ گئیْ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان نے دوران تفتیش ڈاکٹر محمود علیم کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔