Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فیصل آباد : رنگا رنگ سپورٹس گالا، طالبات نے چاروں صوبوں کی ثقافت کے رنگ بکھیر دیئے

فیصل آباد : رنگا رنگ سپورٹس گالا، طالبات نے چاروں صوبوں کی ثقافت کے رنگ بکھیر دیئے
February 12, 2016
فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد میں رنگارنگ سپورٹس گالا منعقد ہوا، جہاں طالبات نے چاروں صوبوں کے ثقافتی رنگ بکھیرے تو دیکھنے والے داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔ تفصیلات کےمطابق ہوا میں اُڑائے گئے غبارے اور طالبات کی پریڈ سے گالا کا آغاز ہوا توپاک آرمی سے اظہارِ یکجہتی کا بھی بھرپور اظہارکیا، دلچسپ ملبوسات میں ڈھلی طالبات نے پنجاب، سندھ، کے پی کے اور پنجابی ثقافت کا پیکر بن کر حاضرین سے خوب داد سمیٹی، ان میں سے کچھ طالبات تو پنجابی گبھرو جوانوں کا روپ دھارتی مونچھوں کو تاؤ دیتی رہیں۔ ڈھول کی تھاپ پہ طالبات نے خوب بھنگڑے بھی ڈالے اور الہڑ مٹیاروں نے مٹکوں سے خوب ماڈلنگ بھی کی کھلاڑیوں نے سو میٹر ریس، رسہ کشی اور چاٹی ریس  جیسے منفرد کھیلوں سے خوب سماں باندھ دیا ۔ رنگوں سے بھری اس خوبصورت تقریب نے بہار کے آنے سے پہلے ہی بہار کا ایسا سماں باندھا کہ ہر کوئی اس کے رنگوں میں  ڈھلانظر آیا ۔ کہیں ڈھول کی تھاپ،تو کہیں ملی نغموں پر بھنگڑے،اور ہرے پیلے نیلے لبادے اوڑھے ان  طالبات نے بہار کےسماں پیدا کردیا،رنگا رنگ اس سپورٹس گالا میں ڈھلے ثقافت کے ر نگوں نے تقریب کی شان بلند کردی ۔