Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فیصل آباد: دیرینہ دشمنی پر ایک شخص قتل ،لواحقین کا احتجاج

فیصل آباد: دیرینہ دشمنی پر ایک شخص قتل ،لواحقین کا احتجاج
August 8, 2016
فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد کے نواحی علاقہ جھمرہ میں دیرینہ دشمنی پر  ایک شخص کو قتل کر دیا گیا جبکہ فائرنگ سے دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گئے لواحقین نے لاش ریلوے ٹریک پر رکھ کر احتجاج کیا اور ٹرینوں کو بھی روک لیا ۔ تفصیلات کےمطابق فیصل آباد کے  نواحی علاقہ چک 107 کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے خالد باجوہ نامی شخص کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اسکی سکیورٹی پر مامور دو پولیس اہکار بھی زخمی ہو گئے مقتول خالد باجوہ قتل کے مقدمات میں مدعی تھا لواحقین کا کہنا ہے کہ اب تک ان کے 21 افراد کو قتل کیا جا چکا ہے۔ مقتول کے لواحقین نے لاش ریلوے ٹریک پر رکھ کر پولیس کے خلاف احتجاج کیا مظاہرین نے کئی گھنٹے تک ٹریک بند کئے رکھا جس کے باعث ملت اور پاکستان ایکپسریس کو جھمرہ اسٹیشن پر روک لیا گیا پولیس کے مطابق قتل دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ہے ، پولیس کی جانب سے مقدمہ کے اندراج اور ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کر کے ریلوے ٹریک بحال کر دیا ہے۔