Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فیصل آباد: جھنگ روڈ پر مسافر بس اور ڈمپر کا خوفناک تصادم، 19 افراد جاں بحق

فیصل آباد: جھنگ روڈ پر مسافر بس اور ڈمپر کا خوفناک تصادم، 19 افراد جاں بحق
April 13, 2016
فیصل آباد (نائنٹی ٹو نیوز) فیصل آباد میں علی الصبح مسافر بس اور ڈمپر کی ٹکر سے 19 جانیں لقمہ اجل بن گئیں۔ جاں بحق ہونے والے تین بچوں اور ماں سمیت 11 افراد کی شناخت ہو چکی ہے جبکہ 8 افراد کی لاشیں تاحال شناخت کی منتظر ہیں۔ لاہور سے لیہ جانے والی مسافر بس جھنگ روڈ کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 19 قیمتی جانیں لقمہ اجل بن گئیں۔ جاں بحق ہونے والے تین بچوں اور ماں سمیت 11 افراد کی شناخت ہو گئی جبکہ 8 افراد تاحال شناخت کے منتظر ہیں، مزید 15 زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں محمد بوٹا، خادم حسین، زبیر حمید، منظور حسین، آمنہ بی بی، راشد محمود سمیت 19 افراد شامل ہیں۔ الائیڈ اسپتال میں ورثا کا ہجوم جمع ہو گیا جہاں آہوں اور سیسکیوں سے فضاء گونج اُٹھی۔ الائیڈ اسپتال کی شعبہ مارچری میں ناقابلِ شناخت لاشوں کو رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق ان کا ڈی این اے کر کے ورثا کے حوالے کیا جائے گا جبکہ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا اُس کو پکڑنے کیلئے پولیس کی کارروائی جاری ہے۔