Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فیصل آباد : تیز رفتار بس نے دو رکشوں کو ٹکر مار دی ، ایک جاں بحق 7زخمی

فیصل آباد : تیز رفتار بس نے دو رکشوں کو ٹکر مار دی ، ایک جاں بحق 7زخمی
May 9, 2016
فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد میں تیز رفتار مسافر بس نے دو رکشوں کو ٹکر مار دی حادثے کے نتیجے میں ایک لڑکا جاں بحق جبکہ سات افراد زخمی ہو گئے مشتعل افراد نے مسافر بس کو آگ لگا دی فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو بھی آگ بجھانے نہ دی۔ تفصیلات کےمطابق ملت روڈ پر لاہور جانے والی تیز رفتار بس نے نور پور چوک کے قریب بے قابو ہو کر دو رکشوں کو ٹکر مار دی حادثے کے نتیجے میں 14 سالہ احمد موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دونوں رکشوں میں سوار سات افراد بھی شدید زخمی ہو گئے ۔  واقعے کے بعد مسافر بس کا ڈارئیوار فرار ہو گیا مشتعل افراد نے بس قرببی گروانڈ میں لے جا کر آگ لگا دی۔ اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے آنے والی فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو بھی آگ بجھانے کی اجازت نہ دی جبکہ پولیس اہکاروں کو بھی بس کے قریب جانے سے روک دیاگیا اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ چند روز میں چوتھا حادثہ ہے ٹریفک پولیس والے اس روڈ پر ڈیوٹی نہیں دتیے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔