Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فیصل آباد : بیوی نے شوہر کو زہردیکر قتل کر دیا ،لاش گھر کے کچن میں دبادی

فیصل آباد : بیوی نے شوہر کو زہردیکر قتل کر دیا ،لاش گھر کے کچن میں دبادی
December 27, 2015
فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد کے علاقہ کھرڑیانوالہ میں بیوی نے شوہر کو زہر دے کر قتل کر دیا اور لاش  گھر کے کچن میں ہی دفن کر دی۔ تفصیلات کےمطابق کھرڑیانوالہ کے علاقہ چکنمبر 100 میں بیوی فوزیہ نے اپنے ہی شوہر کو زہر دے کر پہلے قتل کیا اور بعد میں گھر کے کچن میں گڑھا کھودا اور لاش کو دفن کرکے گڑھا بند کر دیا  دو دن بعد خود ہی مرحوم امین کے بھائی کو بتایا کہ امین نہیں مل رہا۔ ملزمہ کو پولیس نے حراست میں لے کر تفتشش کا آغاز کر دیا ہے مگر ملزمہ فوزیہ اپنے کئے پر بالکل بھی شرمندہ  نہیں ہے اس کا کہنا تھا کہ گھر میں اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا جس پر یہ قدم اٹھایا۔ مرحوم امین کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے مقتول کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ملزمہ کئی مرتبہ امین سے طلاق کا مطالبہ کر چکی تھی۔