Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فیصل آباد : بھٹہ مزدوروں کا اجرتوں میں اضافے کیلئے ڈی سی او آفس کے سامنے احتجاج

فیصل آباد : بھٹہ مزدوروں کا اجرتوں میں اضافے کیلئے ڈی سی او آفس کے سامنے احتجاج
August 19, 2016
فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد میں بھٹہ مزدوروں نے اجرتوں میں اضافے اور بچوں کو مفت تعلیم دینے کا وعدہ پورا نہ ہونے پر ڈی سی  او آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف شیدید نعرے بازی کی۔ تفصیلات کےمطابق ڈی سی او آفس کے سامنے دھرنا دیئے بیٹھے بھٹہ مزدور، جو بنیادی حقوق نہ ملنے پر ضلعی حکومت اور بھٹہ مالکان کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں مظاہرین کا کہنا ہے کہ گزٹ نوٹیفیکشن کے مطابق فی ہزار اینٹ کی اجرت 1036 روپے مقرر ہے جبکہ بھٹہ مالکان انہیں 800 روپے ادا کر کے حق تلفی کررہے ہیں۔ مزدوروں کے مطابق انہیں نہ تو سوشل سکیورٹی کارڈز کا اجراء کیا گیا اور نہ ہی حکومت پنجاب نے ان کے بچوں کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا وعدہ پورا کیا۔  دھرنے میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شریک ہے جبکہ مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک وہ ڈی سی او آفس کے سامنے سے کسی صورت نہیں اٹھیں گے۔