Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فیصل آباد : بازار میں داخلے پر پابندی کے خلاف رکشہ ڈرائیوروں کا احتجاج

فیصل آباد :  بازار میں داخلے پر پابندی کے خلاف رکشہ ڈرائیوروں کا احتجاج
January 30, 2016
فیصل آباد(92نیوز)فیصل آبادکے جھنگ بازار میں رکشوں کے داخلے پر پابندی کے خلاف ڈرائیوروں نے احتجاج   کیا  اور   سڑکیں  بند کردیں  اس دوران مشتعل مظاہرین  نے راہگیروں پر تشدد  بھی کیا جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ تفصیلات کےمطابق جھنگ بازار اور اطراف میں رکشوں کیلئے نو انٹری کا بورڈ کیا لگا رکشہ ڈرائیورز تو آپے سے ہی باہر ہو گئے ملت روڈ، نشاط آبادپُل، سرگودھا روڈ، جیل روڈ اور بکر منڈی روڈ کو بلاک کرکے دن بھر احتجاج کرتے رہے۔ کئی گھنٹوں کے احتجاج کے بعد بھی کوئی مذاکرات کیلئے نہ پہنچا تو مظاہرین نے غصہ راہگیروں پر نکالنا شروع کر دیا اربن ڈرائیور نے زبردستی گزرنے کی کوشش کی  تو ویگن کو ہی توڑ ڈالا۔ مظاہرین کا کہنا ہے جن روٹس سے سواریاں زیادہ ملتی ہیں انہیں ہی بند کر کے ہمارے پیٹ پر لات ماری جارہی ہے۔ کئی گھنٹے شاہراہیں میدانِ جنگ بنی رہیں، ڈنڈوں، مکوں اور گھونسوں کے تبادلے پر 3 زخمی رکشہ ڈرائیوروں کو اسپتال بھی لے جانا پڑا۔