Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فیصل آباد: انتخابی ریلی پر فائرنگ، بلدیاتی انتخابات کا امیدوار دو ساتھیوں سمیت شدید زخمی، پچیس افراد کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد: انتخابی ریلی پر فائرنگ، بلدیاتی انتخابات کا امیدوار دو ساتھیوں سمیت شدید زخمی، پچیس افراد کیخلاف مقدمہ درج
October 13, 2015
فیصل آباد (نائنٹی ٹو نیوز) فیصل آباد میں انتخابی ریلی پر فائرنگ سے بلدیاتی انتخابات کا امیدوار دو ساتھیوں سمیت شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ملک نواز کے تین بھائیوں سمیت پچیس افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے قاسم پارک سٹی کونسل ایک سو چھیالیس میں آزاد امیدوار ملک ساجد کی انتخابی ریلی پر ن لیگ کے کارکنوں نے فائرنگ کر دی جس سے ملک ساجد سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کے بعد ریلی کے شرکا نے تھانہ غلام محمد آباد کا گھیراؤ کر لیا اور ملسلم لیگ ن کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور تھانے کا گیٹ توڑ دیا۔ واقعہ کی اطلاع پا کر وفاقی وزیر عابد شیر علی، ایم پی اے طاہر جمیل اور ڈی ایس پی سول بھی موقع پر پہنچ گئے جس کے بعد ایم پی اے ملک نواز کے تین بھائیوں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ کر لیا گیا۔ پولیس کی جانب سے دو دن کے اندر ملزمان کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا۔ دوسری جانب ایم پی اے ملک نواز کا کہنا ہے کہ ریلی کے شرکا کی جانب سے پہلے فائرنگ کی گئی جس سے ہمارے دو کارکن زخمی ہو گئے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔