Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فیصل آباد ، کیش وین لوٹنے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، کیشئر اور دوگارڈ جاں بحق

فیصل آباد ، کیش وین لوٹنے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، کیشئر اور دوگارڈ جاں بحق
March 8, 2018

فیصل آباد ( 92 نیوز ) فیصل آباد میں کیش وین لوٹنے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے کیشئر اور دو گارڈز جاں بحق ہو گئے ۔

نا اہل وزیر اعظم کی بیٹی کو شاہانہ پروٹوکول دینے والی فیصل آباد کی پولیس عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی   ، جڑانوالہ لاہور روڈ پر شوگر مل پھاٹک کے قریب چار ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے کیش وین پر فائرنگ کی  اور دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور 90 لاکھ روپے کیش لوٹ کر با آسانی فرار ہو گئے ۔

بڑے بڑے دعوے کرنے والی پولیس جائے وقوعہ پر اس وقت پہنچی جب ڈاکو اپنا کام کرکے بہت دور جا چکے تھے، شہریوں نے فائرنگ سے زخمی تین افراد کو اپنی مدد آپ کے تحت ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جہاں مزید ایک زخمی دم توڑ گیا۔

مل انتظامیہ کے مطابق کیشئر سکیورٹی گارڈز کے ہمراہ بینک سے رقم نکلوا کر واپس آ رہے تھے، ڈاکووں کا حملہ اتنا شدید تھا کہ سکیورٹی گارڈز کو فائرنگ کا موقع نہ مل سکا، دوسری جانب خطرات میں گری عوام کو چھوڑ کر پولیس افسران صرف نوٹس نوٹس کھیلنے اور لیگی رہنماوں کی سکیورٹی میں مگن ہیں۔