Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فیصل آباد ، ڈاکوؤں نے سکیورٹی گارڈ کو یر غمال بنا کر فارمیسی لوٹ لی

فیصل آباد ، ڈاکوؤں نے سکیورٹی گارڈ کو یر غمال بنا کر فارمیسی لوٹ لی
February 15, 2018

فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد کے نواحی علاقے ڈجکوٹ میں کار سوار دو ڈاکوؤں نے سکیورٹی گارڈ کو یر غمال بنا کر فارمیسی کو لوٹ لیا ۔
ایک ملزم نے دکان کے تالے توڑے اور اندر داخل ہو کر دراز میں پڑی نقدی سمیٹ لی ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں سب دیکھا جا سکتا ہے ۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم نے چند سیکنڈ میں دکان کا تالا توڑا اور واردات کر ڈالی ۔
دکان کے سکیورٹی گارڈ نے کہا کہ ملزمان نے اسے گن پوائنٹ پر یرغمال بنانے کی کوشش کی لیکن وہ بچ نکلا ۔
متاثرہ شہری نے واردات کا مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست تھانے میں جمع کرا دی ہے ۔
پولیس کے مطابق ملزمان تک پہنچنے کیلئے سی سی ٹی وی فوڑٹیج سے بھی مدد لیں گے ۔