Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فیصل آباد ، ٹیکسٹائل مل میں کرنٹ لگنے سے 3 مزدور جاں بحق

فیصل آباد ، ٹیکسٹائل مل میں کرنٹ لگنے سے 3 مزدور جاں بحق
June 21, 2019
 فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد کے نواحی علاقے کھرڑیانوالہ میں ٹیکسٹائل مل میں مشین میں کرنٹ آنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے۔ حادثے میں دو مزدور جھلس گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثہ کے وقت پانچوں مزدور ایک مشین پر کام کر رہے تھے کہ انہیں کرنٹ کا زوردار جھٹکا لگا جس سے تین مزدور یاسر علی، محمد امجد اور محمد لطیف موقع پر دم توڑ گئے جبکہ دو مزدور زاہد اقبال اور محمد یوسف جھلس کر بے ہوش ہو گئے جنہیں ریسکیو نے طبی امداد دیکر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔