Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فیصل آباد ، نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، چار خواتین زخمی

فیصل آباد ، نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، چار خواتین زخمی
June 23, 2019
فیصل آباد ( 92 نیوز) فیصل آباد میں نامعلوم افراد نے گھر گھس کر فائرنگ کر دی جس سے خاتون اور اس کی دو بیٹیوں سمیت چار خواتین شدید زخمی ہو گئیں۔ فیصل آباد کے علاقے شمس آباد میں نامعلوم  افراد نے ایک گھر پر دھاوا بولا،  ملزمان نے گھر میں گھستے ہی اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں  چار خواتین زخمی ہو گئیں ، زخمی خواتین کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ زخمی خاتون کے مطابق کچھ نوجوانوں کو ایک روز قبل لڑکیوں کو تنگ کرنے سے منع کیا تھا، شبہ ہے کہ وہی نوجوان گھر پر حملہ آور ہوئے ہیں، پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے۔