Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فیصل آباد ، فیکٹری ایریا میں پلازے میں آگ لگ گئی ، دو افراد جاں بحق

فیصل آباد ، فیکٹری ایریا میں پلازے میں آگ لگ گئی ، دو افراد جاں بحق
February 15, 2018

فیصل آباد ( 92 نیوز ) فیصل آباد کے علاقے فیکٹری ایریا میں پلازہ میں آگ لگنے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔آگ نے پوری مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، متعدد دکانوں کی چھتیں گر گئیں۔

فیکڑی ایریا میں کپڑے کی مارکیٹ میں بجلی کے ٹرانسفارمر کی وجہ سے لگنے والی آگ ایسی پھیلی کہ دو افراد کی جان لی گئی جبکہ مارکیٹ میں 15 دکانیں بھی جل کر مکمل خاکستر ہو گئی، عینی شاہد کے مطابق ٹرانسفار میں اچانک دھماکہ ہوا تو آگ کے شعلے ہر طرف پھیل گئے ۔

آگ کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ کچھ ہی دیر میں متعدد دکانوں کی چھتیں بھی گر گئیں اور کروڑوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ، امدادی کارروائیوں کے دوران ریسکیو ٹیموں نے دکان سے خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں بھی نکالی ۔

مارکیٹ کے داخلی راستے پر آگ کی وجہ سے دوسرا راستہ نہ ہونے کی وجہ سے دکانداروں اور گاہگوں نے چھتوں پر چڑھ کر جان بچائی ، دکانداروں کا کہنا تھا کہ ان کا کروڑوں کا نقصان ہو گیا۔

ڈسٹرکٹ آفیسر ایمرجنسی کے مطابق 9 گاڑیوں نے 3 گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا ۔  ڈی سی سلمان غنی کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ سے جاننے کے لئے کمیٹی بنائی جائے گی جبکہ حکومت کو نقصان کے ازالے کیلئے بھی کہا جائے گا۔