Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فیصل آباد ، رانا ثنا اللہ اپنے ہوم پولنگ اسٹیشن سے ہار گئے ، غیر حتمی نتائج

فیصل آباد ، رانا ثنا اللہ اپنے ہوم پولنگ اسٹیشن سے ہار گئے ، غیر حتمی نتائج
July 26, 2018
فیصل آباد ( 92 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ  اور پاکستان تحریک انصاف کے میاں وارث میں سخت  انتخابی مقابلہ جاری ہے ۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ اپنے ہوم پولنگ اسٹیشن سے ہار گئے ہیں ۔ غیر حتمی ، غیر سرکاری نتائج کے مطابق رانا ثنا اللہ پی پی 133 سے اپنے ہوم پولنگ اسٹیشن  سے صرف 285 ووٹ حاصل کر سکے جب کہ ان کے مخالف پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار میاں وارث نے 410 ووٹ حاصل کئے ۔ مسلم لیگ ن کے  کارکنوں نے رانا ثنا اللہ کی اپنے ہوم پولنگ اسٹیشن سے ہارنے کی خبر کے بعد  نوباں والا، سمن آباد اور ڈی ٹائپ کے علاقوں میں  توڑ پھوڑ شروع کر دی اور ہارنے والے پولنگ اسٹیشن کا گیٹ بھی توڑ دیا۔