Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فیصل آباد ، باوردی پولیس اہلکار کا نشے میں دھت ہو کر غل غپاڑہ

فیصل آباد  ، باوردی پولیس اہلکار کا نشے میں دھت ہو کر غل غپاڑہ
March 6, 2018

فیصل آباد ( 92 نیو ز) فیصل آباد میں نشے کیخلاف برسرپیکار پولیس اہلکار خود ہی شراب نوشی کرنے لگے ، مدینہ ٹاؤن پولیس کا اہلکار سرعام شراب نوشی کرکے غل غپاڑہ کرنے لگا، 92 نیوز کی خبر پر سی پی او نے ایکشن لیتے ہوئے اہلکار کو معطل کردیا ۔

پولیس وردی پہنے مدینہ ٹاؤن پولیس کا اہلکار شراب نوشی کرتا سر عام پکڑا گیا، شہریوں نے ویڈیو بنائی تو اہلکار سیخ پا ہو گیا اور گالیاں دینے لگا ۔

کثرت شراب کے باعث ہوش و حواس سے عاری پولیس اہلکار کے بارے میں اطلاع ملنے پر ریسکیو کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچی تو پولیس اہلکار نے ان کے ساتھ بھی بدتمیزی شروع کر دی۔

چینل 92 نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد سی پی او اطہر اسماعیل نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے اہلکار کو معطل کر دیا اور ایس پی مدینہ ٹاون سے انکوائری رپورٹ بھی طلب کر لی ۔