Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فیصل آباد ،لڑکی کی فائرنگ سے سہیلی قتل ، آپ بھی خود کشی کرلی

فیصل آباد ،لڑکی کی فائرنگ سے سہیلی قتل ، آپ بھی خود کشی کرلی
February 1, 2021

فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں سہیلیوں کے درمیان ہونے والی لڑائی نے دو قیمتی جانیں نگل لیں،لڑکی نے فائرنگ کرکے پہلے سہیلی کو قتل کیا پھر زہریلی گولیاں نگل کر خودکشی کرلی۔

ساہیانوالہ کے علاقہ لاہوریاں میں تین سہیلوں کے درمیان ہونے والی لڑائی نے خونی شکل اختیار کر لی، شاکرہ نامی لڑکی نے جھگڑا ہونے پر فائرنگ کرکے 22 سالہ مقدس کو قتل جبکہ شازیہ کو شدید زخمی کر دیا ۔

ملزمہ نے واقعے کے بعد خود بھی زہریلی گولیاں نگل لیں جس سے اس کی حالت بگڑ گئی، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے اسپتال منتقل کیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی۔

مقتولہ مقدس کی والدہ کا کہنا تھا کہ اس نے ملزمہ کو بیٹی سے دوستی کرنے سے منع کیا تھا لیکن اس نے ایک نہ سنی ۔ جھمرہ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کی لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دی ہیں، حسب ضابطہ کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔