Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فیصل آباد:ڈی ایچ کیو اسپتال میں نرسوں سے مبینہ زیادتی کی کوشش

فیصل آباد:ڈی ایچ کیو اسپتال میں نرسوں سے مبینہ زیادتی کی کوشش
March 2, 2018

فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد کا ڈی ایچ کیو اسپتال میدان جنگ بن گیا ۔ ایمرجنسی وارڈ میں اسپتال کے وارڈ بوائے نے نرس کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کی تو ساتھی نرسوں نے عبدالشکور نامی نوجوان کا مار مار کر حلیہ بگاڑ دیا ۔ نرسوں نے پہلے تھپڑوں اور ڈنڈے سے خوب ہاتھ صاف کیے، پھر منہ کالا کر دیا ۔
واقعہ کی کوریج کرنے میڈیا نمائندگان اسپتال پہنچے تو سکیورٹی گارڈز اور درجہ چہارم کے ملازمین نے ان پر دھاوا بول دیا ۔
ایمرجنسی کے باہر اسپتال عملے نے میڈیا نمائندوں کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے 5 اراکین کے سر پھاڑ دیئے جس کے بعد میڈیا نمائندگان نے احتجاج کرتے ہوئے چناب چوک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا اور اسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔
ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف کارووائی کے لیے انکوائری کمیٹی بنائی جائے گی جبکہ میڈیا نمائندگان نے کارووائی نہ ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ۔