Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فیصل آباد:پی سی بی کے زیر اہتمام سپر ایٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کاآغاز،افتتاحی میچ میں راولپنڈی ریمز نے ایبٹ آباد فالکنز کو شکست دیدی

فیصل آباد:پی سی بی کے زیر اہتمام سپر ایٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کاآغاز،افتتاحی میچ میں راولپنڈی ریمز نے ایبٹ آباد فالکنز کو شکست دیدی
May 11, 2015
فیصل آباد(سپورٹس ڈیسک) فیصل آباد میں پی سی بی کے زیر اہتمام سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز آج ہوگیا ہے ،ایونٹ کے دوران قومی ٹیم میں شامل کرکٹرز بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں راولپنڈی ریمز، ایبٹ آباد فالکنز، سیالکوٹ اسٹالیئنز، پشاور پینتھرز،  ملتان ٹائیگرز، فیصل آباد وولوز، لاہور لائنز اور کراچی ڈالفنز شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں راولپنڈی ریمز نے ایبٹ آباد فالکنز کو شکست دیدی۔ تفصیلات کے مطابق افتتاحی میچ  میں راولپنڈی ریمز اور ایبٹ آباد فالکنز کی ٹیمیں مد مقابل تھیں۔ راولپنڈی کے کپتان سہیل تنویر نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ایبٹ آباد نے روالپنڈی کو جیت کے لیے ایک سو نو رنز کا ہدف دیا جبکہ فخر زمان اور عدنان رئیس کے سوا کوئی بلے باز دوہرا ہندسہ عبور نہ کر سکا۔ میچ کی خاص بات سپاٹ فکسنگ کے باعث پابندی کا شکار ہونے والے  محمد عامر کی نیشنل کرکٹ ٹورنامنٹ میں واپسی تھی۔ عامر نے خوب کم بیک کیا اور راولپنڈی ریمز کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے پہلے ہی اوور میں ایبٹ آباد فالکنز کے سجاد علی کو صفر پر آوٹ کیا۔ انہوں نے مجموعی طور پر دو اوورز میں دو وکٹیں حاصل کیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔