Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فیصل آباد، میڈیکل کالج سے طالبہ کے اغوا کاڈراپ سین،مغویہ ہی ملزمہ نکلی

فیصل آباد، میڈیکل کالج سے طالبہ کے اغوا کاڈراپ سین،مغویہ ہی ملزمہ نکلی
March 1, 2018

فیصل آباد ( 92 نیوز ) فیصل آباد کے لائیڈ اسپتال سے نجی میڈیکل کالج کی طالبہ کے اغواءکا ڈراپ سین ہو گیا ۔سی پی او فیصل آباد کے مطابق لڑکی نے دوست کی مدد سے اپنے ہی اغواکا ڈرامہ رچایا۔

فیصل آباد میں میڈیکل کی طالبہ کا افسوناک فعل  سامنے آیا ہے ۔آمنہ نامی طالبہ نے دوست کے ساتھ مل کر اپنے اغواء کا ڈرامہ رچاتے ہوئے باپ سے دو لاکھ 75 ہزار روپے بٹوار لیے  ۔ دو ماہ قبل سوشل میڈیا پر دوست بننے والا طلحہ ڈرامے کا مرکزی کردار نکلا ،پولیس نے دونوں کو لاہور سے گرفتار کر لیا ۔

دو روز قبل نجی میڈیکل کالج کی طالبہ الائیڈ اسپتال سے مبینہ طور اغواء ہو گئی جس کا تھانہ سول لائن میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیا لڑکی کی بازیابی کے لیے باپ سے 5 لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا  ۔ گرفتاری کے بعد ملزم کا کہنا تھا کہ وہ لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا ۔

پولیس کے مطابق ملزم پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر کا بیٹا ہے جبکہ معاملے کے حوالے مزید تفیتش جاری ہے ۔