Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فیصل آباد، اسکولز سربراہان کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت

فیصل آباد، اسکولز سربراہان کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت
January 26, 2021

فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد کے اسکولوں میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے لگی، محکمہ صحت نے اسکول سربراہان کو خبردار کرتے ہوئے ایس او پیز پر عملدرآمد مزید سخت کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

اسکول کھلے ابھی دوسرا ہفتہ ہی ہوا کہ کورونا نے ایک بار پھر کام دکھانا شروع کردیا، فیصل آباد کے اسکولوں میں سامنے آنے والے کورونا کیسز کی تعداد 21 ہوگئی۔

کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے اسکولوں میں ایس و پیز پر عملدرآمد مزید سخت کر دیا گیا، جبکہ ایجوکیشن افسران کو بھی روزانہ کی بنیاد پر تعلیمی اداروں میں نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے احتیاط ناگزیر ہے، اسکول سربراہان اس ضمن میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔