Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فیصل آباد،ہائیکورٹ بینچوں کے قیام کیلئے وکلاء کا احتجاج، ڈپٹی کمشنر آفس پر دھاوا بول دیا

فیصل آباد،ہائیکورٹ بینچوں کے قیام کیلئے وکلاء کا احتجاج، ڈپٹی کمشنر آفس پر دھاوا بول دیا
November 14, 2018
فیصل آباد ( 92 نیوز ) لاہورہائیکورٹ کے علاقائی بینچوں کے قیام کیلئے احتجاجی وکلا آپے سے باہر  ہو گئے ۔ مشتعل وکلاء نے فیصل آباد میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر پر دھاوابول دیا  ۔ کچہریوں میں پڑی کرسیاں بھی توڑ دیں۔ فیصل آبادمیں وکلا آپے سے باہر ہوگئے ، ڈنڈا بردار وکلا نےڈپٹی کمشنر آفس کےعملے کو یرغمال بنالیا،مشتعل قانون دانوں  نے دفترمیں توڑ پھوڑ بھی کی۔ وکلا نے عدالتوں  میں موجود سائلین کو زبردستی باہر نکال کر دروازوں کی تالہ بندی کر دی ،تمام چیمبرز بندکروادیئے  ۔ کچہری میں موجود پولیس اہلکاروں کے ساتھ بھی تلخ کلامی کی۔ گوجرانوالہ میں  مشتعل وکلاء نے سیشن کورٹ کے داخلی راستوں کو تالے لگا دیے، سیالکوٹ میں بھی وکلا نے احتجاج کیا۔ وکلا کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ کے بینچ کے قیام تک احتجاج جاری رہے گا۔