فیصل آباد: گدھوں کی کھالیں اتارنے والا شخص رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد کے علاقے چک جھمرہ میں گدھوں کی کھال اتارنے والا شخص رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ جھمرہ پولیس اطلاع ملنے کے باوجود نہ پہنچی تو مشتعل شہریوں نے اس پر تشدد کیا اور اس کا سر مونڈ دیا ۔
واضح رہے کہ دو ماہ قبل بھی اس علاقے سے آٹھ گدھوں کو ہلاک کرکے کھالیں اتار لی گئی تھیں جس کے بعد لوگوں نے اپنے گدھوں کی رکھوالی شروع کی دی تھی ۔