Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فیصل آباد: گاڑی روکنے پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید، جوابی فائرنگ میں ایک دہشت گرد مارا گیا

فیصل آباد: گاڑی روکنے پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید، جوابی فائرنگ میں ایک دہشت گرد مارا گیا
July 28, 2015
فیصل آباد (92نیوز) فیصل آباد کی پیپلز کالونی میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکارشہید جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ واقعہ کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران ہوٹل سے ایک مشتبہ شخص گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز کالونی میں ٹیوٹا کالج کے قریب ناکے پر پولیس نے ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا۔ مشکوک کار سے اچانک فائرنگ شروع کر دی گئی جس پر پولیس نے کار کا پیچھا کیا۔ اس دوران مبینہ دہشت گردوں نے مسلسل فائرنگ کی جس سے اہلکار حسیب موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ کار میں ایک مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گیا جبکہ باقی گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ سی پی او فیصل آباد افضال احمد نے بتایا کہ تین سے چار دہشت گرد فرار ہو گئے جبکہ ایک مارا گیا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے ایک ہوٹل سے مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا۔ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔