Saturday, January 28, 2023

فیصل آباد کے یوٹیلٹی اسٹورز سے آٹا غائب ‏

فیصل آباد کے یوٹیلٹی اسٹورز سے آٹا غائب ‏
فیصل آباد ( 92 نیوز) مہنگائی کے ماروں کے لیے ایک اور بری خبر  ہے کہ  فیصل آباد کے یوٹیلٹی اسٹورز سے آغا غائب  ہو گیا۔ فیصل آباد کے یوٹیلٹی اسٹورز پر  فلور ملز مالکان نے آٹے کی سپلائی بند کر رکھی ہے ۔ ماہ رمضان میں سستی اشیائے خوردونوش فراہم کرنے کے حکومتی وعدے وفا نہ ہو سکے ،  یوٹیلٹی اسٹور پر ایک ایک کر کے اشیائے خوردونوش غائب ہونے لگیں۔ پہلے دالیں، مشروبات ،بیسن، چینی اڑن چھو ہوئی ، اب  چراغ لیکر کر بھی  ڈھونڈو تو آٹا نہیں مل رہا، مہنگائی جلتی پر تیل ڈال رہی ہے عوام کا صبر آزما رہی ہے۔ اسٹور مینجر کہتے ہیں فلور ملز کو بقایا جات ادا نہ ہونے سے دوسرے روزے سے سپلائی بند  ہے۔ اوپن مارکیٹ میں بیس کلو آٹے کے دام ساڑھے آٹھ سوروپے تک ہیں جب کہ یوٹیلیٹی اسٹور میں سبسڈی والا بیس کلو آٹے کا تھیلا 660 روپے میں مل رہا تھا۔ مہنگائی کی چکی میں پستی عوام کی ہے دہائی ہے کہ  سرکار،یوٹیلیٹی سٹورز پر آتے کی سپلائی بحال کریں ۔