Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فیصل آباد کے علاقے گوگیرہ میں پانی کے تنازعہ پر سات افراد زندگی کی بازی ہار گئے

فیصل آباد کے علاقے گوگیرہ میں پانی کے تنازعہ پر سات افراد زندگی کی بازی ہار گئے
July 26, 2017

فیصل آباد (92 نیوز) موضع گوگیرہ میں پانی کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے  سات افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا،، پولیس نے اہل دیہہ کی مدد سے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تھانہ کرُ کے علاقے میں پانی کا تنازع خون کی ہولی میں بدل گیا اور دو گروپوں میں اندھا دھند فائرنگ سے چھ افراد زندگی کی بازی ہار گئے،، عینی شاہدین کے مطابق مرزا ساہی گروپ کے افراد نے نواز ساہی کے ڈیرے پر جا کر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی جس کے نتیجے میں نواز ساہی اور شیر محمد موقع پر جبکہ ولی محمد، اعجاز اور مبشر اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے۔

نواز ساہی گروپ کی جوابی فائرنگ سے مرزا ساہی گروپ کا ابوالحسن بھی مارا گیا جبکہ حمید نامی شخص زخمی ہوا جو اسپتال میں دم توڑ گیا،، پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں پانی کے تنازع پر پرانی دشمنی چلی آ رہی ہے اور فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات بھی درج کروا رکھے ہیں۔ چھ افراد کے قتل سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس نے لاشیں قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو اسپتال تاندلیانوالہ منتقل کر دیں جبکہ اہل دیہہ نے مرزا ساہی گروپ کے تین ملزمان احسان، اللہ دتہ اور خضر حیات کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔