Wednesday, December 6, 2023

فیصل آباد کے ریٹائرڈ پولیس کانسٹیبل کے اکاؤنٹ میں 55 کروڑ 53 لاکھ کی جادوئی انٹری

فیصل آباد کے ریٹائرڈ پولیس کانسٹیبل کے اکاؤنٹ میں 55 کروڑ 53 لاکھ کی جادوئی انٹری
September 19, 2019
 فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد کے ریٹائرڈ پولیس کانسٹیبل کے اکاؤنٹ میں 55 کروڑ 53 لاکھ کی جادوئی انٹری ہو گئی۔ رقم کہاں سے آئی اس حوالے سے ارشد محمود لاعلم نکلا۔ شہری کو اتنی بڑی رقم اکاؤنٹ میں آنے کا علم اس وقت ہوا جب اس نے اے ٹی ایم پر جا کر بیلنس چیک کیا تو اس کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے موجود پائے گئے۔ رقم کس کی ہے اور کہاں سے آئی  شہری خود بھی حیران تھا۔ ریٹائرڈ کانسٹیبل ارشد محمود کا کہنا ہے کہ اس نے فوری بنک انتظامیہ کو بتایا جس نے کاغذات پر دستخط کروا کے رقم نامعلوم اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دی اور خاموش رہنے کا مشورہ دیکر گھر بھیج دیا۔