فیصل آباد کے تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقہ سوساں روڈ پر واقع نجی ہوٹل سے خاتون کی لاش برآمد
فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد کے تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقہ سوساں روڈ پر واقع نجی ہوٹل سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔
لاہور کے علاقے ساندہ کی رہائشی عیشا فیصل آباد شاہد نامی شہری سے ملنے گئی۔ سوساں روڈ پر واقع نجی ہوٹل میں ٹھہری جہاں سے صبح اس کی لاش ملی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق خاتون رات نو بجے ہوٹل پہنچی۔ کمرے کی بکنگ کرانے والا شخص گیارہ بجے پہنچا اور صبح 4 بجے چلا گیا۔ جاتے ہوئے خاتون کا پرس بھی ملزم کے پاس تھا۔
پولیس نے ہوٹل کے ویٹر اور بکنگ افسر کو حراست میں لے لیا۔ شواہد جمع کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔