Sunday, September 25, 2022

فیصل آباد کی فرزانہ بی بی 3 سال سے چھاتی کے کینسر میں مبتلا

فیصل آباد کی فرزانہ بی بی 3 سال سے چھاتی کے کینسر میں مبتلا
 فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد کی فرزانہ بی بی 3 سال سے چھاتی کے کینسر میں مبتلاہے۔ مہنگے علاج نے غریب خاتون میں امید کی کرن بھی بجھا دی۔ چھاتی کے سرطان میں مبتلا 40 سالہ فرزانہ بی بی جنہیں اس موذی مرض سے لڑتے 3 سال بیت گئے۔ غربت اور حالات کی تنگی نے ایسی مار ماری کہ درد کی دوا کا یارا نہ رہا۔ مقامی ڈاکٹرز نے بیماری کو تیسرے درجے کا کہہ کر لاعلاج قرار دے دیا۔ اسلام آباد میں چیک اپ کے بعد علاج کی امید تو جاگی مگر بے پناہ اخراجات نے غریب کی پریشانی دو چند کر دی۔ کرائے کی چھوٹی سے کٹیہ میں کسمپرسی کی زندگی بسر کرنے والے خاندان کی روزی روٹی کا واحد سہارا ایک رکشہ تھا، وہ بھی بک گیا تاہم ابتدائی علاج کے بعد ہاتھ ایک بار پھر خالی ہو گئے۔ شریک حیات کی بیماری کا غم اور پانچ بچوں کی کفالت کا ذمہ گھر کے سربراہ کو بھی بے حال کر رہا ہے۔ چھاتی کے کینسر جیسے موذی مرض سے لڑتی فرزانہ کسمپرسی کی حالات میں علاج کے لئیے کسی مسیحا کی راہ تک رہی ہے۔