Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فیصل آباد: کینال پارک انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث اجڑ کر رہ گیا

فیصل آباد: کینال پارک انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث اجڑ کر رہ گیا
February 27, 2018

فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں سمندری روڈ پر چند سال قبل کروڑوں کی لاگت سے بنایا گیا کینال پارک پی ایچ اے حکام کی لاپرواہی کے باعث اجڑ کر رہ گیا ۔
نامناسب دیکھ بھال پر پارک کی حالت مسلسل ابتر ہوتی جا رہی ہے ۔ گھاس کی جگہ خود رو جھاڑیوں نے لے لی ، بینچ ٹوٹ چکے ، تالاب جوہڑ بننے پر کشتی رانی کا منصوبہ ٹھپ ہو گیا ۔ شہری انتظامیہ سے گلہ کرتے دیکھائی دیتے ہیں ۔
میدان تالاب بننے پر جھولے بھی بچوں کی پہنچ سے دور ہیں ۔ دیہی کلچر کے عکاس خوبصورت ماڈلز اپنی پہچان کھو بیٹھے ہیں ۔ لوگ یہاں فیملیز کے ساتھ آتے تھے لیکن آج کل کوئی بھول کر آ بھی جائے تو مایوس ہو کر لوٹ جاتا ہے ۔ منتظمین صرف دلاسہ دیکر کام چلا رہے ہیں ۔
پارک میں متعدد درخت کاٹ دئیے گئے تو دیگر سہولیات چھن جانے کے اندیشے نے شہریوں کو مایوس کر رکھا ہے ۔
شہریوں کو دیہی ثقافت سے روشناس کروانے کیلئے انکو کینال پارک جیسا تحفہ دیا گیا جو کہ خود ،، انتظامیہ کی اپنی ہی نا اہلی کی بھینٹ چڑھ گیا ۔