Saturday, July 27, 2024

فیصل آباد: کارسواروں کی فائرنگ سے شہید ایس ایچ او اور کانسٹیبل کی نمازجنازہ ادا

فیصل آباد: کارسواروں کی فائرنگ سے شہید ایس ایچ او اور کانسٹیبل کی نمازجنازہ ادا
April 30, 2017
فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد میں لاری اڈا پر کار سواروں کی فائرنگ سے شہید ایس ایچ او اور کانسٹیبل کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا،نماز جنازہ میں سینیئر پولیس افسران، ممبران اسمبلی کی شرکت،دوسری جانب پولیس کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔ تفصیلا تکےمطابق لاری اڈا پر اشتہاری ملزمان کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے ایس ایچ او مہر ندیم انجم اور کانسٹیبل شہزاد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، پولیس لائن میں نماز جنازہ کی ادائیگی میں آر پی او بلال صدیق کمیانہ، سی پی او افضال کوثر اور ڈپٹی کمشنر سلمان غنی سمیت ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور سماجی و کاروباری شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،نماز جنازہ کے بعد شہداء کو پولیس بینڈ کی جانب سے سلامی بھی پیش کی گئی۔ گزشتہ رات شہر کے بارونق علاقے لاری اڈا پر پولیس پارٹی انتہائی خطرناک ملزمان کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر پہنچی تو ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کی زد میں آ کر ایس ایچ او مدینہ ٹاؤن ندیم انجم اور گن مین شہزاد شہید جبکہ دو شہری زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے اشتہاری ملزم سلمان عرف شبیر، کاشف عرف کاشی، سکندر عرف راسب اور عبدالغفار سمیت 3 نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کر لیا، جبکہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی زیر سربراہی ٹیم کی جانب سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔