Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فیصل آباد : ڈاکو دن دہاڑے ایم این اے کے گھر لوٹ مار کے بعد فرار

فیصل آباد : ڈاکو دن دہاڑے ایم این اے کے گھر لوٹ مار کے بعد فرار
February 1, 2016
فیصل آباد (92نیوز) فیصل آباد میں ایم این اے حاجی اکرم انصاری کے گھر پر دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ تین ڈاکووں نے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنایا اور ایک سو پچاس تولے سونا اور بھاری مالیت کی قیمتی اشیاءلے اڑے جبکہ پولیس موقع پر ہی نہیں پہنچ سکی۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے شہری تو چوروں اور ڈاکووں کے رحم کرم پر تھے ہی مگر اب تو ایم این اے بھی ڈاکوں سے محفوظ نہیں۔ ایم این اے حاجی اکرم انصاری کے گھر پر ڈاکو 35 منٹ تک لوٹ مار کرتے رہے مگر پولیس ہے کہ موقع پر پہنچی ہی نہیں۔ تین ڈاکووں نے گھر میں گھس کر اہل علاقہ کو یرغمال بنایا اور دن دہاڑے 150 تولے سونا ، 3 لاکھ نقدی لے کر چلتے بنے۔ پولیس شاید اتنی صبح خواب خرگوش کے مزے لے رہی تھی۔ بار بار فون کرنے کے بعد بھی موقع پر نہیں پہنچی جبکہ ڈاکو جاتے جاتے اسلحہ اور کچھ ضروری کاغذات بھی ساتھ لے گئے۔ پولیس تفتیش میں مصروف ہے۔