Saturday, July 27, 2024

فیصل آباد: چکن پاکس کا مرض پورے ڈویژن میں پھیلنے لگا

فیصل آباد: چکن پاکس کا مرض پورے ڈویژن میں پھیلنے لگا
April 24, 2017
  فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد سمیت پورے ڈویژن  میں چکن پاکس پھیلنے لگا ۔ جھنگ، سرگودھا، چنیوٹ، ننکانہ صاحب سمیت دیگر اضلاع سے چکن پاکس کے مرض میں مبتلا افراد کو الائیڈ اسپتال منتقل کیا جا رہاہے، جبکہ رواں برس متاثرہ افراد کی تعداد 75 تک جا پہنچی ہے جو کہ گزشتہ برس سے 3 گنا زیادہ ہے ۔