فیصل آباد، چودھری شیر علی اور رانا ثنا اللہ میں پھر ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات پھوٹ پڑے
فیصل آباد ( 92 نیوز) مسلم لیگ ن کی قیادت کی جانب سے کرائی گئی صلح زیادہ عرصہ قائم نہ رہ سکی اور چند روز بھی ہی فیصل آباد میں عابد شیر علی اور رانا ثنا اللہ میں تنازعہ کھڑا ہوگیا۔
ٹکٹوں کی تقسیم پر دونوں رہنماؤں میں شدید اختلافات سامنے آئے ہیں جب کہ نوبت جھگڑے تک پہنچ چکی ہے ۔
ماضی میں بھی عام و ضمنی انتخابات میں رانا ثنا اللہ اور چودھری شیر علی گروپ میں ٹکٹوں کی تقسیم کو لے کر نازعات سامنے آتے رہے ہیں ، جب کہ دونوں رہنماؤں کی جانب سے بیان بازی بھی کی جاتی رہی ہے ۔