Saturday, July 27, 2024

فیصل آباد ،پی ٹی آئی نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی دو وکٹیں اڑا دیں

فیصل آباد ،پی ٹی آئی نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی  دو وکٹیں اڑا دیں
April 16, 2018
فیصل آباد ( 92 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی ایک ایک وکٹ اڑا لی ہے ، لیگی ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ اور پی پی پی کے سابق ایم این اے نواب شیر وسیر پی ٹی آئی کی چھتری تلے چلے گئے۔ سرگودھا سے ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ نے بھی مسلم لیگ ن سے ناطہ توڑ لیا، دونوں رہنماؤں نے بنی گالا اسلام آباد میں عمران خان سے ملاقات کی اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔ نواب شیر وسیر اور فیصل فاروق چیمہ نئی جماعت میں شمولیت پر انتہائی خوش نظر آئے ، دونوں رہنماؤں نے کپتان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ایک کھلاڑی کی حیثیت سے آئندہ کی سیاست پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے کریں گے۔