Saturday, July 27, 2024

فیصل آباد : پولیس وین کا ٹائر پھٹنے سے ایک اہلکار جاں بحق 4زخمی

فیصل آباد : پولیس وین کا ٹائر پھٹنے سے ایک اہلکار جاں بحق 4زخمی
May 2, 2016
فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد میں ساہیانوالہ موڑ کے قریب گجرات پولیس کی گاڑی کا ٹائر دھماکے سے پھٹ گیا ۔ ٹائر کے پھٹنے سے ایک ہلکار جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ چار اہلکار شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق فیصل آباد کے قریب ساہیانوالہ موڑ کے قریب گجرات پولیس کی گاڑی کا ٹائر دھماکے سے پھٹ گیا ۔ گاڑی کے ٹائر کے پھٹںے سے گاڑؑی الٹ گئی ۔ پولیس وین میں ایلیٹ فورس کے پانچ اہلکار وقت سوار تھے جن میں ایک پولیس کانسٹیبل جس کا نام دلیر بتایا گیا ہے جو موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ہے ۔ پولیس ذرائع کےمطابق گاڑی میں سوار باقی چار پولیس اہلکار بھی شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق زخمی اہلکاروں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ گاڑی کے ٹائر پھٹںے کا واقعہ کمزور ٹائروں کی وجہ سے پیش آیا ہے ۔