Thursday, September 19, 2024

فیصل آباد ،پولیس فائرنگ سے دو طلبہ کی ہلاکت کے وقت کوئی مقابلہ نہیں ہوا، رپورٹ

فیصل آباد ،پولیس فائرنگ سے دو طلبہ کی ہلاکت کے وقت کوئی مقابلہ نہیں ہوا، رپورٹ
August 12, 2018
فیصل آباد ( 92 نیوز ) فیصل آباد میں پولیس کی فائرنگ سے دو طلباء کی ہلاکت کے معاملے میں سامنے آنے والی انکوائری کمیٹی نے مقابلے کو جھوٹا قرار دے دیا، رپورٹ کے مطابق  طلباء کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی نہ ہی پولیس اہلکار طلباء سے اسلحہ برآمد ہونا ثابت کر سکے ، ریسکیو نے بھی بتایا کہ لڑکوں کو تشویشناک حالت میں شفٹ کیا گیا۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکاروں نے جرم چھپانے کیلئے طلباء پر مقابلے کا جھوٹا مقدمہ درج کیا ، رپورٹ کے مطابق طلباء نے پولیس اہلکاروں پر کوئی فائرنگ نہیں کی ۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دونوں لڑکوں کو ناکے پر رکنے میں تاخیر ہوئی  ، پولیس لڑکوں سے برآمد ہونے والے اسلحہ بھی ثابت کرنے میں ناکام رہی ، ریسکیو نے اپنے بیان میں بتا دیا کہ ارسلان اور عثمان کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا  جب وہ موقع پر پہنچے تو بہت زیادہ خون بہہ چکا تھا۔ معاملے پر سٹی پولیس افسر کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی سفارشات کے مطابق کارروائی کریں گے ۔ پولیس نے مقدمہ میں نامزد چار ملزموں کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ ایک ملزم رضا کار وقاص کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ، واقعے کی تفصیلی رپورٹ آنے میں مزید چند روز لگ جائیں گے۔