Monday, November 28, 2022

  فیصل آباد : ٹیکس بار کے وکلاء او ر ایف بی آر کے ملازمین میں تصادم

   فیصل آباد : ٹیکس بار کے وکلاء او ر ایف بی آر کے ملازمین میں تصادم
فیصل آباد(92نیوز)ایف، بی ، آر آفس میں  ٹیکس بار کے وکلا اور ایف، بی، آر کے ملازمین میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں  ایف، بی ، آر عملہ نے ٹیکس بار روم میں توڑ پھوڑ کی اور سامان اٹھا کر باہر پھینک دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف، بی، آر فیصل آباد کے مین آفس میں کمشنر ایف ، بی ، آر کی جانب سے آفس میں ہی موجود بار کے  دروازے کو بند کراوانے پر وکلا طعیش میں آ گئے جس کے بعد دونوں پارٹیوں میں تلخ کلامی ہوئی۔ وکلا نے بند دروازے  کو توڑا جس کے بعد آیف بی، آر کے ملازمین بھی میدان میں اترے۔ حالات جب قا بو سے باہر ہونے لگے تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملات کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ وکلا کا کہنا ہے کہ سٹے آرڈر  STAY ORDERکے باوجود کمشنر ایف، بی، آر کے حکم پر بار کا ایف، بی، آر آفس کا اندرونی دروازہ بند کیا گیا جو انہیں کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔