Thursday, December 8, 2022

فیصل آباد، ٹیلی میڈیسن سروس سے الائیڈ اسپتال کے آوٹ ڈور میں مریضوں کا رش کم

فیصل آباد، ٹیلی میڈیسن سروس سے الائیڈ اسپتال کے آوٹ ڈور میں مریضوں کا رش کم
فیصل آباد (92 نیوز)لاک ڈاون ہے، اسپتال مت آئیے گھر بیٹھے ہی ڈاکٹرز کے طبی مشوروں سے فائدہ اٹھایئے، الائیڈ اسپتال میں ٹیلی میڈیسن سروس شروع ہونے سے آوٹ ڈور میں مریضوں کا رش کم ہوگیا۔ لاک ڈاون نے مسیحائی کے انداز بدل ڈالے، فیصل آباد کے عوام ٹیلی میڈیسن سروس کے ذریعے ڈاکٹروں سے مشورے لینے لگے۔ الائیڈ اسپتال کے ٹیلی میڈیسن وارڈ میں ڈاکٹرز کی ٹیمیں  ویڈیو، فون کالز اور مسیجز کے ذریعے مریض کا مکمل چیک کر رہی ہیں۔ ریکارڈ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران الائیڈ اسپتال کو بارہ سو کالز موصول ہوئیں جن میں سے دس فیصد غیرمتعلقہ نکلیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ٹیلی میڈیسن سے آوٹ ڈور وارڈز میں مریضوں کا رش تیس فیصد تک کم ہوگیا۔ بیماری معمولی اور درد قابل برداشت ہے تو پھرگھر بیٹھے ہی مشوروں سے فائدہ اٹھالیجئے لیکن غیر سنجیدہ کالز کر کے مسیحاوں کا قیمتی وقت ضائع مت کیجئے۔