Saturday, December 3, 2022

حکومت منانے میں ناکام، چودھری شیر علی آج پھر جلسہ گاہ گرمائیں گے

حکومت منانے میں ناکام، چودھری شیر علی آج پھر جلسہ گاہ گرمائیں گے
فیصل آباد (92نیوز) بلدیاتی انتخابات کے لیے انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما چودھری شیرعلی بھی دھوبی گھاٹ میں آج سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریں گے جس کی تیاریاں جا ری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق زیادہ سے زیادہ ووٹوں کے حصول کیلئے انتخابی مہم زوروں پر پہنچ چکی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے خلاف کھڑا ہونے والا میئر گروپ بھی دھوبی گھاٹ کے تاریخی گروانڈ میں جلسے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ دھوبی گھاٹ گراونڈ میں کرسیاں اور فلیکسز لگا دی گئی ہیں۔ مسلم لیگ کے ناراض کارکنوں کو اکٹھا کرنے کے لیے رات بھر چودھری شیرعلی کارنر میٹنگز میں مصروف رہے۔