Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فیصل آباد میں یوم آزادی کی تیاریاں جوش وخروش سے جاری

فیصل آباد میں یوم آزادی کی  تیاریاں جوش وخروش سے جاری
August 3, 2018
فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں یوم آزادی کی  تیاریاں جوش وخروش سے جاری ہیں۔ بازاروں میں قومی پرچم والی شرٹس ، بیچز اور دیگر اشیاء کے اسٹالز سج چکے ہیں۔ جذبہ حب الوطنی سے سرشار بچوں بڑوں نے بھی خریداری کیلئے بازاروں کا رخ کر لیا ہے۔ مختلف علاقوں امین پور بازار، رضا آباد، ستیانہ روڈ اور دیگر بازاروں میں بھی ان اسٹالز پر خریداری بڑھ رہی ہے۔ کوئی بیجز اور اسٹکرز پسند کر رہا ہے تو کسی کو چاہئے سبز ہلالی پرچم ۔ بچوں کے پہننے کیلئے پرچم والی شرٹس ، خواتین کیلئے چوڑیاں، آرٹیفیشل گجرے، اور بہت سی ورائٹی بھی دستیاب ہے ۔ اچھی سیل ہونے پر دکانداروں کے بھی وارے نیارے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ جشن آزادی کو جوش جذبہ کیساتھ منانے کیلئے اپنے گھروں کو جھنڈیوں سے سجائیں گے۔ جشن آزادی منانے کی تیاریاں اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں کہ زندہ قومیں اپنی آزادی کا دن بھرپور انداز میں مناتی ہیں۔