Saturday, February 4, 2023

فیصل آباد میں وکلاء آپس میں الجھ پڑے ، ایک دوسرے پر مکوں کی بارش

فیصل آباد میں وکلاء آپس میں الجھ پڑے ، ایک دوسرے پر مکوں کی بارش
فیصل آباد ( 92 نیوز) فیصل آباد میں  ہائیکورٹ بنچ کے قیام کے معاملے پر وکلا میں اختلافات  پیدا ہو گی ا۔ وکلا کے دو گروپ آپس میں الجھ پڑے ، حامی دست و گریباں ہوئے اور  ایک دوسرے پر مکوں کی بارش کردی۔ علاقائی بینچز کے قیام کا مطالبہ لیے وکلا اتحاد متحد نہ رہ سکا اور ایک گروپ نے عدالتوں کا تالہ کھولنے کی کوشش کی جس پر دوسرے گروپ نے کوشش ناکام بنا دی۔ فریقین میں  تلخ کلامی سے شروع ہونے والے معاملات دست و گریباں تک پہنچے اور نوبت لاتوں ، مکوں ، گھونسوں تک آ گئی۔ فریقین نے ایک دوسرے پر  خوب تشددکیا  ۔ مشتعل وکلا نے سیشن کورٹ کے سامنے ٹائر جلا کراحتجاج بھی کیا۔