Sunday, January 29, 2023

فیصل آباد میں نماز عید کے ایک ہزار سے زائد اجتماعات ہوئے

فیصل آباد  میں نماز عید کے ایک ہزار سے زائد اجتماعات ہوئے
فیصل آباد ( 92 نیوز) ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح فیصل آباد میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے ، ضلع بھر میں نماز عید کے ایک ہزار سے زائد اجتماعات ہوئے ،جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور گلے مل کر ایک دوسرے کو عید مبارک کہا گیا۔ ملک کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں ایک ہزار دو مقامات پر عید کے اجتماعات منعقد ہوئے ، بچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے نماز عید ادا کی ۔ نماز عید کے بعد آقائے دو جہاں حضرت محمد ؐکی بارگاہ اقدس میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا، اس موقع پر علماء کرام نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعائیں مانگیں اور گلے مل کر عید کی مبارکباد دی ۔ سرگودھا اور میانوالی سمیت دیگر قریبی شہروں چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ میں بھی عید کے سینکڑوں اجتماعات منعقد ہوئے جن میں شہریوں نے بڑی تعداد شریک ہوئے اور عید کی خوشیاں منائیں۔ نمازعید کے اجتماعات میں  ملکی سلامتی اور ترقی کےلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔