Monday, October 3, 2022

فیصل آباد میں نازیبا الفاظ کیخلاف خواتین سڑکوں پر نکل آئیں

فیصل آباد میں نازیبا الفاظ کیخلاف خواتین سڑکوں پر نکل آئیں
فیصل آباد ( 92 نیوز) فیصل آبادمیں نازیبا الفاظ کیخلاف خواتین سڑکوں پر نکل آئیں ،  ضلع کونسل چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور کہا خواتین کیلئے مرضی کے حقوق کے مطالبات مخصوص لابی کر رہی ہے ، خواتین کو صرف دین اسلام کے مطابق ہی حقوق چاہئیں۔ فیصل آباد میں خواتین عورت مارچ کیخلاف سڑکوں پر آگئیں ، ہاتھوں میں بینرز اٹھائے خواتین دین اسلام میں دیے گئے حقوق پر ہی اکتفا اور اظہار اطمینان کیا۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث کی خواتین کے زیراہتمام اس احتجاج میں سو سے زائد خواتین نے شرکت کر کے اسلام کو کامل دین ہونے کا پیغام دیا ۔ خواتین نے ضلع کونسل چوک پر مخصوص گروہ کی خواتین اور انکے مطالبات کی پُر زور مذمت کی اور پیغام دیا کہ عورت کو ماں، بہن، بیٹی، بیوی ہر روپ میں قابل فخر حقوق ملے ہیں ، جس پر وہ خوش ہیں۔ مظاہرے میں شریک خواتین نے اعلان کیا کہ معاشرے کو بگاڑ سے بچانے کیلئے وہ مخصوص لابی کے عورت مارچ کو ضرور روکیں گی۔