Sunday, October 2, 2022

فیصل آباد میں غبارہ فروش کا سلنڈر پھٹ گیا، چار افراد زخمی

فیصل آباد میں غبارہ فروش کا سلنڈر پھٹ گیا، چار افراد زخمی
فیصل آباد ( 92 نیوز) فیصل آباد میں غبارہ فروش کا سلنڈر پھٹ گیا جس سے  غبارہ فروش سمیت چار افراد شدید زخمی ہوئے،حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92نیوز کو موصول ہو گئی۔ جناح کالونی میں غبارہ فروش بچوں کو غبارے میں گیس بھر کے دے رہا تھا کہ دھماکے سے سلنڈر پھٹ گیا۔سلنڈر پھٹنے  کے باعث غبارہ فروش، دو بچے اور ایک راہگیر شدید زخمی ہو گئے،جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ حادثہ کی فوٹیج 92نیوز کو موصول ہو گئی ، دھماکے سے موٹرسائیکل، کار اور بیکری کی دکان کو بھی نقصان پہنچا ۔ دوسری جانب اوکاڑہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مردہ جانوروں کاگوشت فروخت کرنے والے چھ رکنی گروہ کے تین کارندے گرفتار کر لئے۔ [caption id="attachment_215057" align="alignnone" width="500"]اوکاڑہ مردہ جانوروں کاگوشت فروخت کرنے والے6رکنی گروہ کے3کارندےگرفتار،[/caption] ملزموں نے 92 نیوز سے گفتگو کے دوران اعتراف جرم بھی کر لیا۔ تھانہ اے ڈویژن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےمردہ گوشت بیچنے والے چھ رکنی گروہ کے تین کارندے گرفتار کر لئے،، چار قصابوں میں سے ایک قصاب کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم جانور کو زہر دے کر ہلاک اور گوشت مارکیٹ میں مخصوص قصابوں کو فروخت کرتے تھے،ملزموں نے  اعتراف جرم جبکہ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔