Thursday, October 6, 2022

فیصل آباد میں سود کی رقم ادا نہ کرنے پر 6 سالہ بچی قتل

فیصل آباد میں سود کی رقم ادا نہ کرنے پر 6 سالہ بچی قتل

فیصل آباد ( 92 نیوز ) فیصل آباد میں سود کی رقم ادا نہ کرنے پر 6 سالہ بچی جان سے گئی ۔ باپ نے 40 ہزار روپے قرض لیا تھا واپس نہ لوٹانے پر ملزم نے گھر پر آ کر فائرنگ کر دی ۔ سی پی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔
الہی آباد میں وارث نامی شخص نے محمد اجمل عرف مٹھو سے 40 ہزار روپے ادھار لیے ۔ رقم بمعہ سود پوری ادا نہ ہوئی تو ملزم طیش میں آ گیا اور وارث کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی ۔ جس سے صحن میں کھیلتی 6 سالہ معصوم حمیرا موقع پر ہی دم توڑ گئی ۔ بیٹی کی موت پر غم سے نڈھال والد انصاف کی دہائیاں دیتا رہا ۔
واقعہ کے بعد بچی کی لاش کو الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ بچی کے نانا کا کہنا تھا کہ ملزم کا بیشتر قرض ادا ہو چکا تھا جبکہ کچھ پیسے ہی باقی تھے ۔
تھانہ صدر میں بچی کے قتل کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے جبکہ سی پی او اطہر اسماعیل نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فرار ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔