Saturday, July 27, 2024

فیصل آباد میں سحر و افطار کے اوقات میں سائرن بنانے کی روایت برقرار

فیصل آباد میں سحر و افطار کے اوقات میں  سائرن بنانے کی روایت برقرار
April 22, 2020

فیصل آباد ( 92 نیوز) فیصل آباد میں  آج کے جدید دور میں بھی سحر و افطار کے اوقات میں سائرن بجانے کی روایت برقرار ہے ، اسی لئے ماہ رمضان سے قبل ہی شہری اس سائرن کو قابل استعمال بنا رہے ہیں تاکہ روزہ داروں کو سحر و افطار کے وقت سے آگاہ کیا جا سکے۔

فیصل آباد میں ماہِ رمضان کے دوران میلوں دور تک وقتِ سحر و افطار کا پتہ دیتا سائرن آج کے جدید دور میں بھی قدیم روایت کا علمبردار ہے۔ ماہ رمضان میں بجنے والے اس سائرن سے روزہ دار کو سحری کا وقت ختم اور  افطاری کا وقت ہونے کی سے متعلق آگاہ کیا جاتا ہے۔

ماہ صیام میں سحری اور افطاری کے اوقات جاننے کے لیے اگرچہ کئی جدید طریقے آ چکے تاہم اس کی اطلاع سائرن بجا کر دینے کی روایت آج بھی زندہ ہے ، روزہ داروں کا کہنا ہے کہ سائرن کی آواز وہ بچپن سے سنتے آ رہے ہیں اور اس کے مطابق سحر و افطار کرنے کا اپنا ہی مزہ ہے۔

ماضی میں اگرچہ سائرن بجانے کا اہتمام انتظامیہ کی جانب سے کیا جاتا تھا ، بعد میں مختلف مساجد اور دیگر اہم مقامات پر لوگوں نے یہ ذمہ داری اپنے سر لے لی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سحر و افطار کے اوقات سے جڑی یہ قدیم روایت انہیں ماضی کے جھرونکوں میں لے جاتی ہے۔

ماہ صیام میں سحر اور افطار کے اوقات جاننے کے لیے یوں تو کئی جدید طریقے موجود ہیں تاہم سائرن کی آواز سن کر روزہ رکھنے اور افطار کرنے کا یہ قدیم طریقہ آج بھی زندہ ہے۔