Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فیصل آباد میں دیرینہ دشمنی پر دو افراد قتل، لواحقین کا احتجاج، سڑک بلاک کر دی

فیصل آباد میں دیرینہ دشمنی پر دو افراد قتل، لواحقین کا احتجاج، سڑک بلاک کر دی
September 2, 2015
فیصل آباد (92نیوز) فیصل آباد کے نواحی علاقے کھرڑیانوالہ میں دیرینہ دشمنی پر دو افراد کو قتل کردیا گیا۔ لواحقین نے شیخوپورہ روڈ بلاک کردی اور اسلحہ کے زور پر گاڑیاں بھی روک دیں۔ مظاہرین نے مذاکرات سے بھی انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے نواحی علاقے کھرڑیانوالہ میں دو افراد کو دیرینہ دشمنی پر قتل کردیا گیا۔ دو افراد کے قتل پر لواحقین سراپا احتجاج بن گئے اور لاشیں سڑک پر رکھ کر ٹریفک بلاک کر دی۔ مظاہرین نے اسلحہ بھی تھام رکھا تھا اور کئی گاڑیوں کو گن پوائنٹ پر بھی روکا گیا۔ احتجاج کے باعث فیصل آباد، شیخوپورہ روڈ پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ پولیس نے مظاہرین سے روڈ کھولنے کا مطالبہ کیا جس پر ہاتھا پائی ہوئی۔ مظاہرین نے ڈنڈے تھام رکھے تھے۔ اس موقع پر نعرے بازی بھی کی گئی۔