Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فیصل آباد میں دو حلقوں سے آزاد امیدوار مرزا محمد احمد نے خود کشی کر لی

فیصل آباد میں دو حلقوں سے آزاد امیدوار مرزا محمد احمد نے خود کشی کر لی
July 21, 2018
فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں ایک قومی اور ایک صوبائی حلقے کے آزاد امیدوار نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا جس کے نتیجے میں دونوں حلقوں این اے ایک سو تین اور پی پی ایک سو تین میں الیکشن بھی ملتوی ہو گیا ۔ آزاد امیدوار مرزا احمد مغل کی خودکشی کی وجہ اس کے بیٹوں کی جانب سے الیکشن میں اس کی حمایت نہ کرنا سامنے آئی ہے۔ مرزا احمد مغل نے خود کشی سے قبل ایک ویڈیو بھی ریکارڈ کی جس میں اس کا کہنا تھا کہ وہ اس نظام کے خلاف آخری دم تک الیکشن لڑا چاہتا تھا لیکن ان کے بیٹوں خالد، عابد اور ساجد نے ان کے لیے بہت سی مشکلات پیدا کر دی ہیں اور یہ پیسے لیکر دوسرے امیدواروں کی حمایت کر رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ خود کشی کر رہا ہے۔ پولیس نے مزید حقائق جاننے کی خاطر لاش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال بھجوا دی ہے۔ انتخابی قوانین کے مطابق دونوں حلقوں میں الیکشن ملتوی ہوگیا ہے تاہم ابھی امیدوار کا ڈیٹھ سرٹیفکیٹ بھجوانے پر الیکشن کمشن کی طرف سے اس کا باقائدہ نوٹیفکیشن جاری ہوجائے گا۔